پیپلز پارٹی قیادت کالاہورسمیت پنجاب بھرمیں پارٹی کی تنظیم نوکا فیصلہ

پیپلز پارٹی قیادت کالاہورسمیت پنجاب بھرمیں پارٹی کی تنظیم نوکا فیصلہ
کیپشن: پیپلز پارٹی قیادت کالاہورسمیت پنجاب بھرمیں پارٹی کی تنظیم نوکا فیصلہ

ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں پارٹی کی تنظیم نوکا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت نے حکومت سازی کے بعد پنجاب میں ڈیرےڈالنےکا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ب پنجاب بھرمیں پارٹی کو وارڈ،یونین کونسل کی سطح پر مستحکم کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تنظیم نو کی جائےگی، پارٹی قیادت نے پیپلزپارٹی لاہور کے صدرچودھری اسلم گل کا استعفیٰ منظورکر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چودھری اسلم گل نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکتو کمیٹی میں استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالےسے مزید بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مضبوط قیادت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاہور، پنجاب میں پارٹی کے معاملات براہ راست بلاول بھٹو زرداری خود دیکھیں گے۔

Watch Live Public News