ویب ڈیسک: عام انتخابات پاکستان کی تاریخ کا مہنگے ترین الیکشن ثابت ہوئے۔
عام انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ثابت ہوئے عام انتخابات میں ہر کاسٹ کئے گئے ووٹ پر اوسطا2ہزار522روپے خرچ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات پر اخراجات کا مجموعی تخمینہ 52ارب 65کروڑ 91لاکھ روپے ہے۔ انتخابات میں 6کروڑ 5لاکھ 8ہزار 212پاکستانیوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ قومی اسمبلی کے 5ہزار 254امیدواروں کو فی کس ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کی اجازات تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلییوں کے امیدواروں نے 51ارب 41کروڑ20لاکھ روپے خرچ کئے، انتخابی انتظامات پر بھی اربوں روپے خرچ ہوئے اس کے علاوہ ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی مدد میں 65کروڑ سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی۔ 459خواتین نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے ایک کروڑ 37لاکھ سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کی۔