ویب ڈیسک: چیمپئینز ٹرافی کی تیاریاں ۔۔۔بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے عمرہ ادا کرلیا۔ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرکے اپنے پرستاروں کو بتایا ہے کہ انہوں نے عمرہ ادا کیاہے۔
وہ گذشتہ روز اپنے دوستوں کے ہمراہ مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لئے ممبئی ائیرپورٹ سے جد ہ کے لئے روانہ ہوئے تھے۔
تصویر میں وہ احرام میں نظر آ رہے ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں سراج نے صرف 'الحمدللہ' لکھا ہے۔ محمد سراج کا یہ پہلا عمرہ نہیں ہے، اس سے پہلے وہ 2019 اور پھر 2022 میں بھی عمرہ ادا کر چکے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ روحانی مضبوطی کے لئے عمرہ کرنے آئے ہیں اور انشا اللہ چیمپئینز ٹرافی میں بھرپور پرفارمنس پیش کریں گے۔