سابق وزیر اعظم عمران خان کیجانب سے 7حلقوں میں ضمنی الیکشن کے اخراجات جمع نہ کرانے سےمتعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے تمام حلقوں سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ سنا دیا گیا ، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو تمام نشستوں سے کامیاب قرار دے دیا گیا ہے ،عمران خان نے الیکشن اخراجات کی تفصیلات مقررہ وقت پر جمع نہیں کرائے تھے، این اے 22، 24، 31 اور این اے 108 میں اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کروائی گئی تھیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے این اے 118، 239 اور این اے 45 کی بھی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کروائی تھیں۔ خیال رہے الیکشن کمیشن نے 20 دسمبر2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔