اتحادی حکومت نے اسمبلیوں کا وقت پورا کرنے کا متفقہ فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قبل از وقت انتخابات بہتر آپشن نہیں۔ اسی طرح ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ کو بچانے کے لیے تمام اتحادی جماعتیں کوشش کریں گی۔