محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے، محسن نقوی

محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے، محسن نقوی
لاہور: نگران وزیر اعلی ٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓکی جدوجہد ظلم کیخلاف سینہ سپر ہونے کاابدی پیغام ہے، محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے محرم الحرام کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے۔علماء کرام و مشائخ عظام نے ہمیشہ ملک وقوم کی رہنمائی کی ہے۔ محرم الحرام کے دوران امن او ریگانگت کی فضا برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام و مشائخ عظام کی خدمات کو فراموش نہیں کرسکتے۔محرم ا لحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ عظام کو بھائی چارے،مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا چاہیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ مجھے امیدہے کہ موجودہ حالات کی نزاکت کے پیش نظر علماء کرام و مشائخ عظام ہمیشہ کی طرح یگانگت، یکجہتی او ربھائی چارے کو فروغ دیں گے-آج وطن عزیز کو ہر محاذ پر چیلنجز کا سامناہے۔ہم نے بحیثیت قوم اتحاد اوراتفاق کی رسی کو پکڑ کر ان چیلنجز سے نمٹناہے۔وطن عزیز کی مٹی ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ذاتی مفادات اور گروہی اختلافات بھلا کر ایک ہوجائیں ۔ نگران وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے آغاز پر میرا پیغام ہے کہ ہماری نجات اسوہ حسنہ ؐ اور فلسفہ حسینؓ پر عمل پیرا ہونے میں ہے،ہمیں باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانا ہے۔ نواسہ رسولؐ نے اپنے کردار اورعمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا اورانسانی اقدار کاتحفظ سکھایا۔ حضرت امام حسین ؓکی جدوجہد ظلم کیخلاف سینہ سپر ہونے کاابدی پیغام ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔