سائفر معاملہ: ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کو طلب کرلیا

سائفر معاملہ: ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کو طلب کرلیا
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کو طلب کرلیاہے۔ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے سائفر سے متعلق بیان کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے ) تحقیقات کیلئے متحرک ہوگیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 25 جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو تحقیقات کیلئے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر طلب کیا گیا ۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کرادیا ہے. اعظم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کراتے ہوئے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ اعظم خان نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر تمام کابینہ ارکان کو ملوث کیا گیا اور تمام لوگوں کو بتایا گیا کہ سائفر کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے، سائفر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، سائفر کو صرف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، یہ ڈرامہ پری پلان بنایا گیا تھا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔