سیالکوٹ : مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ، 3 شدید زخمی

سیالکوٹ : مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ، 3 شدید زخمی

(ویب ڈیسک ) سیالکوٹ    کی تحصیل ڈسکہ کے  علاقہ چونگی نمبر 8 کے قریب کچے   مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق  جبکہ  3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں  خستہ حال مکان کی اچانک چھت گر گئی جس کے باعث  میاں بیوی اور3 کمسن بچے ملبے تلے دب گئے تھے۔

افسوس ناک واقعہ میں  چار سالہ عثمان اور دو سالہ مہرین جاں بحق ہوگئے جبکہ  میاں بیوی اور کم سن سمرین شدید زخمی ہوئی ہیں۔

ریسکیو 1122 نے تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

Watch Live Public News