چیئرمین پی اے سی کا معاملہ، حکومت کا اپوزیشن کو ایک اور خط لکھنے کا فیصلہ

چیئرمین پی اے سی کا معاملہ، حکومت کا اپوزیشن کو ایک اور خط لکھنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر حکومت نے   اپوزیشن کو ایک اور خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت تاحال اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے لیے 4 ناموں کی منتظر  ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت نے اپوزیشن کو ایک اور خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق   اپوزیشن سے چیئرمین پی اے سی کے لیے ایک بار پھر چار نام طلب کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی اے سی کے لیے سنی اتحاد نے شیخ وقاص اکرم کا نام دیا تھا۔

یاد رہے کہ چیف وہپ مسلم لیگ ن طارق فضل چوہدری نے پہلے خط میں 4 ناموں پر مشتمل پینل بھیجنے کا کہا تھا۔

Watch Live Public News