سائبر کرائم اسلام آباد نے نورین نیازی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا

سائبر کرائم اسلام آباد نے نورین نیازی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا

(ویب ڈیسک ) سائبر کرائم اسلام آباد نے نورین نیازی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو 20 جولائی کو طلب کر لیا۔ نورین نیازی کو ضابطہ فوجداری (Cr.P.C) کی دفعہ 160 کے تحت نوٹس جاری ہوا۔

سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے پر طلبی کی گئی۔ نورین نیازی کو 20 جولائی دوپہر 12 بجے سائبر کرائم آفس G-13/3 اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس کے مطابق عدم تعمیل کی صورت میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 174 کے تحت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کے متنازعہ بیان کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز ہوا۔ نورین نیازی نے ایک انٹرویو میں "معرکۂ حق" سے متعلق متنازع دعوے کیے تھے۔

نورین نیازی نے دعویٰ کیا تھا کہ "معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا"

ماہرین کے مطابق نورین نیازی کے الفاظ اور لب و لہجہ ایک مخصوص سیاسی بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں۔

تجزیہ کار کے مطابق  ایسے بیانات قومی مفادات اور ریاستی مؤقف سے متصادم تاثر پیدا کرتے ہیں، متنازعہ بیانات سے بھارتی بیانیے کو تقویت مل سکتی ہے، ایسے دعوے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں استعمال ہونے کا خدشہ رکھتے ہیں۔

Watch Live Public News