تہران : (ویب ڈیسک) خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کےحمایت یافتہ ابراہیم ریئسی صدارتی انتخابات جیت گئے، ابراہیم ریئسی کے مدمقابل 3امیدواروں نے نتائج کے اعلان سے قبل ہی شکست تسلیم کرلی.
میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرحتمی نتائج کے مطابق ابراہیم رئیسی نے ایک کروڑ 78 لاکھ ووٹ لیے، غیرحتمی نتائج کے مطابق محسن رضائی کو 33 لاکھ جبکہ ناصر ہمتی کو 24لاکھ ووٹ ملے. ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق عدلیہ کے سربراہ اور ایران کے سخت گیر امیدوار ابراہیم ریئسی نے صدارتی انتخابات میں زبردست برتری حاصل کر لی ہے۔
اسلامی انقلابی گارڈ کور کے سابق کمانڈر انچیف محسن رضائی نے 33 لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ ان کے بعد مرکزی بینک کے سابق سربراہ عبد الناصر ہمتی نے 24 لاکھ ووٹ حاصل کیے، قانون ساز امیر حسین غازیزہ ہاشمی نے 10 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔
سرکاری بینک کے سابق سربراہ ہمیتی نے ایک بیان میں کامیاب ہونے والے ابراہیم ریئسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "مجھے امید ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی سربراہی میں آپ کی حکومت ہماری قوم میں خوشحالی لائے گی۔"
اس سے سابق صدر حسن روحانی نے نو منتخب رئیسی کا نام لئے بغیر "عوام کے منتخب کردہ صدر کو مبارکباد پیش کی۔