کیپ ٹاؤن(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 10 بچوں کی پیدائش کا ڈھونگ کرنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا. کچھ روز قبل میڈیا پر خبر آئی کہ ایک افریقی خاتون نے دس بچوں کو جنم دیکر گنیز بک آف دی ورلڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے ، اس خبر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا، صارفین نے زچہ اور بچہ کے لیے نیک تمناوؤں کا اظہار کیا. 37 سالہ افریقی خاتون گوسیامے تھامارا ن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ نارمل ڈیلیوری کے بعد اس کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں سات لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں، تاہم اس اہم خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے ہاں کسی بھی بچے کی پیدائش نہیں ہوئی اور مذکورہ خاتون ایک نفسیاتی مریضہ ہے. اس خاتون کو دھوکہ دہی اور جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے. ادھر جنوبی افریقہ میں حکام کی جانب سے بھی اس قسم کی خبروں کی تردید کی گئی ہے.