صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کردیا

صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کردیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ای وی ایم اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق بل پر دستخط نہیں کیے اور بل واپس بھیج دیا جس کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے منظور کروایا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ "یہ بل رجعت پسند اور ترقی کے خلاف ہے۔ حکومتوں کو دو چیزوں میں سےایک کا انتخاب کرنا پڑے گا، چاہے ماضی کے واقعات کو بنیاد بنا کر پاکستان کو ترقی کرنے کے مواقع فراہم نہ کیے جائیں یا ماضی اور آج کی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرکے ملک کو ایک روشن، ترقی پسند اور متحرک مستقبل کی طرف راغب کیا جائے اور ایسا پاکستان بنایا جائے جو ہمارا خواب تھا۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایسے بہت سےفیصلے ہمیں آئےدن چیلنج کرتے رہیں گے اورتاریخ بتاتی ہے کہ جو ممالک درست فیصلے کرتے ہیں وہ 'ابھرتے ہیں' اورجو نہیں کرپاتے وہ ان مواقع کوضائع کردیتے ہیں جو بعدازاں ان کےآگے بڑھنے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔"

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔