پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری

پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری
پنجاب بھر میں سوموار رات نو بجے کاروباری مراکز ، مارکیٹیں ، شاپنگ مالز اور دکانیں بند ہو جائیں گی، گورنر پنجاب نے حکم نامہ جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہول سیل اور پرچون کی دکانیں ، شاپنگ مالز ، بیکریاں ، دفاتر ، اسٹور رومز ، گودام ، ویئرہاؤسز کو رات نو بجے بند کرنا ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینما ہالز اور تھیٹر بھی رات ساڑھے گیارہ بجے کے بعد نہیں کھولے جاسکے گئے. نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل اور انڈسٹریل عمارتیں ، ریسٹورنٹس ، کلب ، تندور ، کیفے بھی رات ساڑھے گیارہ بجے بند کرنا ہوں گے۔سیرو تفریح کے تمام مقامات بھی ساڑھے گیارہ بجے کے بعد نہیں کھولے جاسکتے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔