بجلی نہیں دی تو نیشنل گرڈ بند کردیں گے، علی امین گنڈاپور

بجلی نہیں دی تو نیشنل گرڈ بند کردیں گے، علی امین گنڈاپور
کیپشن: صوبے کے تمام پارلیمنٹیرین واپڈا گرڈ جا کر بجلی بحال کر دیں: علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر وفاقی حکومت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا خیبرپختونخوا کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، کسی نے واپڈا کے کسی اثاثے کو نقصان نہیں پہنچایا۔بجلی نہیں دی تو نیشنل گرڈ بند کردیں گے.

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ یہ لوگ مینڈیٹ چوری کر کے حکومت میں بیٹھے ہیں، آپ کس طرح بیٹھے ہیں اور کس طرح آپ کو نکالنا ہے مجھے پتہ ہے، لوڈشیڈنگ ختم کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر نیشنل گرڈ سے بجلی کم کی گئی تو بجلی بند کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو آخری بار کہتا ہوں ہمیں صوبے کا پیسہ دو، وفاق کے ذمہ ہمارے صوبے کے 16 ارب روپے واجب الادا ہیں، صوبے کا پیسہ نہ دیا تو آئی ایم ایف کو بتائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا ہے کہ پیسہ ہمارے نام پر لیتے ہیں مگر دیتے نہیں، اپنا حق لینے سے کوئی نہیں روک سکتا، صوبے کے تمام پارلیمنٹیرین واپڈا گرڈ جا کر بجلی بحال کر دیں۔ 

Watch Live Public News