1100 میگا واٹ ایٹمی پاور پلانٹ کا نیشنل گرڈ سے الحاق

1100 میگا واٹ ایٹمی پاور پلانٹ کا نیشنل گرڈ سے الحاق

پاکستان ڈے کے موقع پر ایٹمی توانائی کمیشن کی طرف سے قوم کو تحفہ دیا گیا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ 1100 میگا واٹ ایٹمی پاور پلانٹ کا نیشنل گرڈ سے الحاق ہو گیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق K-2 نیوکلیئر پاور پلانٹ کا نیشنل گرڈ سے الحاق ہوگیا ہے جس کے بعد قومی گرڈ کو 1100 میگا واٹ کی ماحول دوست، با کفایت اور قابل بھروسہ بجلى دستیاب ہو گی۔ رواں سال فروری میں پاور پلانٹ پر حفاظتى ٹیسٹنگ اور جانچ پڑتال کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کیا گیا تھا۔ پاکستان نئیوکلئر ریگولیٹری اتھارٹی سے اجازت کے بعد پاور پلانٹ میں ایٹمی ایندھن لوڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ کے ٹو پاور پلانٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر ہے۔ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیر انتظام پانچ ایٹمی بجلى گھر کام کر رہے ہیں۔ کے ٹو پاور پلانٹ مئی میں کمرشل آپریشن کا آغاز کرے گا۔ کے تھری پاور پلانٹ 2021 کے آخر میں نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔