اس فلائی اوور میں کیا راز چھپا ہے؟

اس فلائی اوور میں کیا راز چھپا ہے؟

ویب ڈیسک: چین اس وقت وہ عالمی طاقت بننے جا رہا ہے جو امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔ یہ محض دعویٰ نہیں بلکہ اس کے پیچھے چین کی محنت اور لگن ہے۔ 2018 میں دنیا کی سب سے لمبی سمندری پل بنانے کے بعد چینی ماہرین نے تیان لونگ پہاڑی سلسلہ میں رولر کوسٹر طرز کا فلائی اوور بنا کر پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

تین منزلہ رولر کوسٹر ڈیزائن کا یہ فلائی اوور چین کے صوبہ شنسی کے شہر تاییوان کے علاقہ میں واقع ہے۔ سہ منزلہ برج کی بلندی 350 میٹر ہے۔ 3 ہزار مزدوروں کی مدد سے یہ فلائی اوور محض پانچ مہینوں میں تیار کر لیا گیا تھا۔ برج سے گزرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہاں سے گزرنے کا تجربہ ایسا ہے جیسے کسی رولر کوسٹر سے گزرے ہوں۔

خیال رہے کہ چینی ماہرین اپنے فن کو منوانے کے لیے نت نئے ایسے منصوبہ جات تیار کر رہے ہیں جو دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہے ہیں۔ ان میں 2016 کے دوران عوام کے لیے کھولا جانے والا لکی ناٹ برج بھی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔