ویب ڈیسک: چینی کی قمیتوں میں پھر سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ چار روز میں ایکس مل کی پرائس میں 5 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمت 114 سے بڑھ کر 119 روپے ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں پچاس کلو چینی کی بوری ایک سو روپے اضافے کے ساتھ 6200 سے بڑھ کر 6300 ہو گئی۔ پرچون کی دکانوں پر چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔
چینی کی قیمت ریٹیل پرائس میں 120 سے بڑھ کر 125 روپے فی کلو ہو گئی۔
ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ مافیا کی جانب سے مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔