گوگل کا 10 ہزار سے زائدہ ملازمتوں کا اعلان

گوگل کا 10 ہزار سے زائدہ ملازمتوں کا اعلان

ویب ڈیسک: گوگل کی جانب سے 10 ہزار سے زائدہ ملازمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمپنی نے امریکی مارکیٹ میں 7 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کا اعلان کیا جس سے 10 ہزار سے زائد لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی کے مالک سندر پچائی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کی شعبہ میں معیشت کی بحال کے لیے یہ سرمایہ کی جا رہی ہے۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ انٹرنیٹ سرچنگ، ای میلز اور دیگر بہترین خدمات انجام دینے والے ڈیٹا مراکز میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

سندر پچائی کے بیان کے مطابق گوگل اب امریکہ کی 19 ریاستوں میں نئی کمپنیاں کھولنے جا رہی ہے۔ امریکی معیشت کی بحال کے لیے گوگل اہم کردار ادا کرنے کی خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل گوگل کی ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے امریکہ سے تعلق نہ رکھنے والے یوٹیوبرز پر ٹیکس عائد کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔