اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 7 فیصد برقرار

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 7 فیصد برقرار

کراچی (پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ، اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 7 سے 9 فیصد کے درمیان رہے گی۔ معاشی سرگرمی کے بیشتر اعدادوشمار بہتر ہورہے ہیں۔ بڑے پیمانے کی صنعتوں کی نمو میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

جنوری میں گزشتہ اجلاس کے بعد نمو اور روزگار میں بحالی آتی گئی ہے۔ کاروبار کا اعتماد مزید بہتر ہوا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ آئندہ مہینوں میں مہنگائی کی شرح پر اثر انداز ہوگا۔ بجلی ، چینی اور گندم کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا۔

پالیسی ریٹ میں فیصلے کے وقت مہنگائی اور معاشی ترقی کو مد نظر رکھا گیا۔ جنوری اجلاس کے بعد نمو، روزگار اور کاروبار اعتماد بہتر ہوا ہے۔ معاشی بہتری سے رواں مالی سال معاشی نمو 3 فیصد تک رہنے کے اندازے ہیں۔

فروری میں مہنگائی میں 3 فیصد اضافہ بجلی کی قیمت، چینی اور گندم کی قیمتوں کے سبب ہوا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی بلند رہے گی۔ رواں مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح نو فیصد کے قریب رہے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔