لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایسے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں، جن پر مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ان بینرز پر ”وقت کی مجبوری، شہباز شریف ضروری” کے نعرے درج ہیں۔ یاد رہے کہ اپوزیشن کی حالیہ تحریک عدم اعتماد کی جدوجہد کے بعد جو صورتحال سامنے آئی ہے اس کے مطابق اپوزیشن مبینہ طور پر شہباز شریف کو وزیراعظم اور چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر رضامند ہوئی ہے۔ ان پوسٹرز اور بینرز پر ووٹ کو عزت دو، انشاء اللہ وزیراعظم شہباز شریف، ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے، وقت کی مجبوری شہباز شریف ضروری، قوم کی آواز انشاء اللہ شہباز سمیت مختلف نعرے درج ہیں۔ https://twitter.com/Sohailabasbloch/status/1504682183360925698?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1504682183360925698%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F82422%2Fprime-minister-shahbaz-sharif-banners-lahore-pmln-nawaz-sharif%2F ان بینرز پر مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین جن میں نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے علاوہ رانا ثناء اللہ، خرم دستگیر اور دیگر اہم رہنماؤں کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔ لاہور میں کینال روڈ سے احتساب عدالت تک انشاء اللہ وزیراعظم شہباز شریف کے پوسٹرز لگا دیئے گئے ہیں۔ جن پر حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔