مسلسل پانچویں مرتبہ دنیا کی سب سے خوش قوم، کون؟

مسلسل پانچویں مرتبہ دنیا کی سب سے خوش قوم، کون؟
نیویارک: (ویب ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے خوش قوم کون سی ہے؟ آئیے اس قوم کی خوشی کا راز جانتے ہیں۔ 'ورلڈ ہیپینس رپورٹ‘ سالانہ بنیادوں پر گذشتہ دس سال سے جاری کی جاتی ہے۔ اس میں معاشرتی و معاشی امور کے حوالے سے مطمئن يا غیرمطمئن ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ تین سال کے ڈیٹاا کا اوسط نکال کر ممالک کو ایک سے دس تک ہوائنٹس جاتے ہیں۔ رپورٹ میں لوگوں کے ذاتی سطح پر خوشی یا اطمینان کا احساس، آزادی اور کرپشن کی صورتحال کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔ ایک فرانسیسی جرمن ماہر الٰہیات، فلسفی اور معالج البرٹ شوائٹسر (1875-1965) سے منسوب مقولہ، خوشی وہ واحد چیز ہے جو بانٹنے سے دوگنا ہو جاتی ہے۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ انسان کس حد تک معاشرتی مخلوق ہے۔ ڈوئچے ویلے (ڈی ڈبلیو) کی رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کو مسلسل پانچویں مرتبہ دنیا کا سب سے خوش ملک و قوم قرار دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی معاونت سے جاری کردہ 'ورلڈ ہیپینس رپورٹ‘ میں عالمی سطح پر سب سے مطمئن اور خوش ممالک اور ناخوش ممالک کی درجہ بندی کی گئی۔ افغانستان 146 ممالک کی فہرست میں سب سے نچلی پوزيشن پر رہا۔ پچھلے سال اگست میں طالبان کی عمل داری کے بعد سے افغانستان شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے۔یونیسف کے مطابق اگر ان تک مدد نہ پہنچی، تو رواں سال موسم سرما تک پانچ سال سے کم عمر کے ايک ملین بچے بھوک سے مر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے شریک مصنف ایمنوئل دے نیوے بقول یہ انڈیکس ثابت کر ديتا ہے کہ جنگ کس طرح لوگوں اور ان کی زندگیوں‌ کو متاثر کرتی ہے۔ افغانستان سے صرف ايک پپوزیشن اوپر لبنان ہے۔ اس فہرست میں شمالی یورپی ممالک ایک مرتبہ پھر سب سے خوش پائے گئے۔ فن لينڈ کے بعد ڈنمارک دوسرے اور آئیس لینڈ تیسرےنمبر پر ہے۔ ان کے بعد سوئش اور ڈچ آتے ہیں۔ امریکا تین پوزیشن میں‌بہتری کیساتھ سولہویں نمبر پر قرار رہا۔ برطانیہ 17ویں پر جبکہ فرانس 20ویں پوزيشن پر رہا۔ پانچ برس قبل 2018ء میں جب فن لینڈ‌ کو پہلی مرتبہ سب سے خوش ملک و قوم قرار دیا گیا، تو کئی حلقوں میں اسے شک کی نگاہ سے دیکھا گیا تھا. فن لینڈ‌ کے شہری ذرا خاموش طبعیت کے مانے جاتے ہیں اور عوامی سطح پر جذبات کے اظہار سے کتراتے ہیں. البتہ فن لینڈ کے جنگلات، وہاں عوام کو دوسرے پبلک سروسز کا بلند معیار، حکام پر مکمل اعتماد، شفافیت اور جرائم اور عدم مساوات کی انتہائی کم شرح اس ملک کو خاص بنا دیتی ہیں.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔