عمران خان سے متعلق وائرل بیان ، شاہد آفریدی نے حقیقت بتا دی

عمران خان سے متعلق وائرل بیان ، شاہد آفریدی نے حقیقت بتا دی
سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے متعلق اپنے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل بیان پر وضاحت دیتے ہوئے اس کی تردید کر دی۔ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے اپنی گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں آپ لوگوں کو اپنی گندی سیاست مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سےمنسوب عمران بھائی کے حوالےسٹیٹمنٹ چل رہی ہے، جوبھی کر رہا ہے وہ گندی سیاست کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بہت افسوس ناک ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ الحمدللّٰه مجھے کچھ کہنا ہوتا ہے تو میں خود سے کہتا ہوں، میں نے سوشل میڈیا پر کہیں بھی عمران بھائی کے حوالے سےبات نہیں کی۔ انہوں نے درخواست کی کہ برائے مہربانی مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں، آپ لوگوں کو آپ کی سیاست مبارک ہو،میرا یقین صرف ایک قسم کی سیاست پر ہے اور وہ عوام اور ملک کی خدمت کرنا ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سے شاہد آفریدی کے نام سے منسوب ایک بیان وائرل ہے جس کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتاری دے دینی چاہیے تاکہ ملک سے مسائل میں کمی آسکے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔