ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں اپوزیش لیڈر کے تقرر کا معاملہ , سنی اتحاد کونسل نے ملک احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ حل ہو گیا، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے ملک احمد خان بھچر کی بطور اپوزیشن لیڈر اور معین ریاض قریشی کی بطور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر باقاعدہ تقرریوں کا اعلان کر دیا۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ لاقانونیت کی انتہاء ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے لیڈر آف اپوزیشن کے لئے نامزد ایم پی اے میاں اسلم اقبال کو حلف تک نہیں لینے دیا جا رہا، اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے موصولہ پیغام و ہدایت اور میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے عارضی طور پر ملک احمد بھچر کو لیڈر آف اپوزیشن نامزد کیا جاتا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا ہے کہ معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا ہے، میاں اسلم اقبال حلف اٹھانے کے بعد لیڈر آف اپوزیشن ہوں گے۔