پی ٹی آئی کورکمیٹی کےاجلاس کی اندورنی کہانی،بڑے فیصلے

پی ٹی آئی کورکمیٹی کےاجلاس کی اندورنی کہانی،بڑے فیصلے
کیپشن: پی ٹی آئی کورکمیٹی کےاجلاس کی اندورنی کہانی،بڑے فیصلے

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تمام اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں احتجاجی مظاہرے کریں گے، احتجاجی مظاہروں کے ساتھ بڑے شہروں میں جلسے ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کور کمیٹی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی کی شدید مذمت کی گئی، قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا، کور کمیٹی میں لیگل ٹیم نے پی ٹی آئی قیادت کیخلاف کیسز پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں تمام ارکان پارلیمنٹ کو عدالت پہنچنے کی ہدایت کی گئی، کور کمیٹی کے ممبران نے بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر تفصیلی مشاورت کی، کور کمیٹی اجلاس میں پارٹی اراکین کی بیان بازی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کور کمیٹی نے شیر افضل مروت سمیت تمام اراکین کو میڈیا پر بیان بازی سے روک دیا، شیر افضل مروت نے آئندہ کوئی متنازعہ بیان نہ دینے کی یقین دہانی کرائی، اراکین کو تمام تر توجہ احتجاجی تحریک پر مرکوز کرنے کی ہدایت کی گئی۔