شہزادہ ولیم کی مبینہ محبوبہ نے خاموشی توڑ دی 

شہزادہ ولیم کی مبینہ محبوبہ نے خاموشی توڑ دی 
کیپشن: Prince William's alleged lover broke her silence

ویب ڈیسک: برطانیہ کے شہزادہ ولیم کی مبینہ محبوبہ لیڈی روز ہینبری نے شہزادہ ولیم کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات کے بارے میں افواہوں کو رد کر دیا ہے۔ 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے وکلاء کے ذریعے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ شہزادہ ولیم کے ساتھ آشنائی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں مکمل طور پر جھوٹی ہیں"۔

یادرہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے، انٹرنیٹ پر شہزادہ ولیم اور روز ہینبری  کی محبت بھری داستانیں  اورقیاس آرائیاں دنیا بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔

شہزادی کیٹ کے منظرعام سے لاپتہ ہونے نے جلتی پرتیل کا کام کیا اور برطانوی ٹیبلائڈز نے رنگا رنگ اسٹوریز چھاپنی شروع کردیں۔

تاہم شہزادی کیٹ کی  تصویر برطانوی اخبار دی سن نے اپنے صفحہ اول پر شائع کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر شہزادہ ولیم کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں خریداری کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن کو شہزادہ ولیم کے ساتھ ونڈسرفارم شاپ پر دیکھا گیا، جو ان کے گھر ایڈیلیڈ کاٹیج سے سے تقریباَ ایک میل دور ہے

یادرہے کہ لیڈی سارہ روز ہینبری شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے مشترکہ دوستوں کے حلقے کی اہم رکن ہیں۔ 

سارہ روز گیلین ہینبری کے خاندان کا شاہی خاندان سے گہرا تعلق ہے۔ ان کی دادی، لیڈی الزبتھ لیمبرٹ، ملکہ الزبتھ اور پرنس فلپ کی شادی میں  فلاور گرلز میں سے ایک تھیں۔

Watch Live Public News