آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ ٹرافی ٹور کی رنگا رنگ لانچنگ

  آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ ٹرافی ٹور کی رنگا رنگ لانچنگ
کیپشن: آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ ٹرافی
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ 2024 کے ٹرافی ٹور کی لانچنگ کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل اور امریکا کے کھلاڑی علی خان نے ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ میں ٹرافی ٹور کی لانچنگ کی ، آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ ٹرافی ٹور کے دوران 15 ممالک کا دورہ کرے گی۔ ٹور کے دوران ٹرافی کو ارجنٹینا ، برازیل اور کینیڈا بھی لے جایا جائے گا۔ 

آئی سی سی نے ابتدائی طور پر پہلے ایک مہینے کے ٹرافی ٹور کا شیڈول جاری کیا ہے۔ ٹرافی کو 18 سے 23 مارچ تک نیویارک ، ڈلاس اور ہیوسٹن کا ٹور کرایا جائے گا۔ امریکا کے بعد ٹرافی کو ویسٹ انڈیز کے مختلف ممالک کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔

ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔