ویب ڈیسک: موسم بہار کی آمد پر امریکی دارالحکومت نے چیری کے پھولوں کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں لگے تین ہزار چیری کے درخت پُرکشش نظارہ پیش کر رہے ہیں۔ کئی لوگ دریا کے کنارے چیری کے پھولوں کی خوشبو کا مزہ لیتے چہل قدمی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جاپان نے 1912 میں دوستی کی علامت کے طور پر چیری کے درخت امریکہ کو تحفے میں دیئے تھے۔
امریکی دارالحکومت میں 3000 چیری کے درخت مکمل طور پر کھل چکے ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی میں لوگوں نے چیری کے خوبصورت درختوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور چیری کے خوبصورت درختوں کا دلکش منظر لوگوں نے کیمرے میں ریکارڈ کیا۔