لاہور: 100 بار سگنل توڑنے والی گاڑی پکڑی گئی

لاہور: 100 بار سگنل توڑنے والی گاڑی پکڑی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) ٹریفک پولیس کو چکما دے کر ایک، دو یا چار بار نہیں بلکہ 100 بار سگنل توڑنے والی گاڑی ہاتھ نہ آ سکی۔ ٹریفک پولیس کی نا اہلی سمجھیں یا لاپروائی کہ ایک مجرم کتنے ہی دنوں سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور پولیس اس کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔

مگر اب اچھی خبر یہ ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس نے 100 بار سگنل توڑنے والی گاڑی سے متعلق اہم دعویٰ کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گاڑی نے درجنوں بار نہیں بلکہ سو سے زائد بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سگنل توڑا۔ لاہور ٹریفک پولیس نے اس کی ریکی کرتے ہوئے بالآخر پکڑ لیا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک کورے گاڑی ہے جس نے سو سے زائد بار سگنل توڑا، اس پر 48 ہزار سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔