’پنجاب کے سیاستدان قانون سے بچنے کیلئے لندن بھاگے ہوئے ہیں‘

’پنجاب کے سیاستدان قانون سے بچنے کیلئے لندن بھاگے ہوئے ہیں‘

پشاور ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقت ور مافیا مجھ سے این آر او لینے کے لیے ہر کوشش کر رہے ہیں۔ میں بتا دوں کہ کسی کو بھی این آر او نہیں ملنے والا اور نہ ہی میں دوں گا۔ پنجاب کے سیاستدان خود کو قانون سے بچانے کے لیے لندن بھاگے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نے صوبائی دارالحکومت میں مزدوروں کے لیے تعمیر کیے کردہ 2 ہزار سے زائد فلیٹس پر مشتمل لیبر کالونی کے افتتاح کیا بعد ازاں مہمند ڈیم کا دورہ کیا۔ اس دوران انھوں نے خطاب کیے اور کہا کہ ڈیم بننے سے 80لاکھ ایکڑ زمین کاشت کےقابل ہوگی۔ ڈیموں سے سستی اور صاف بجلی بنے گی۔ پشاور کے شہریوں کو 300ملین گیلن پانی ملے گا۔ ملک کے تمام علاقوں میں چھوٹے چھوٹے ڈیمزبنائےجاسکتے ہیں۔ ماضی میں ڈیم کےبجائےبجلی پیداکرنےکےمہنگےمنصوبےلگے۔

انھوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نےیہ کام صرف مال بنانے کےلیےکیا۔ مہنگےمنصوبوں نےبجلی خریدیں یانہ خریدیں،ادائیگی کرناپڑتی ہے۔ 2023تک سرکلرڈیٹ 1455ارب روپےپرپہنچ جائےگا۔ 2028تک10پراجیکٹ مکمل ہوجائیں گے۔ ہم نے اگلےالیکشن کانہیں بلکہ قوم کےمستقبل کےلیےسوچاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں کوازسرنودیکھ رہےہیں۔ کوشش ہے عوام کو سستی بجلی فراہم کرسکیں۔ آئی پی پیز کےساتھ نئےمعاہدےکرکےکافی بچت کی ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے معاہدے کرکےآئی پی پیز سے پیسے کھائے۔ جس قیمت پربجلی بن رہی ہےاس سے کم قیمت پرفروخت ہورہی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں پانی سے 50ہزارمیگاواٹ بجلی بناسکتے ہیں۔ پانی ،اناج،توانائی جیسےمسائل ڈیموں کی تعمیرسےحل ہوں گے۔ ہم نے کچھ نہ کیاتو آنے والے سالوں میں اناج بحران پیداہوسکتاہے۔ فوڈسیکیورٹی کےلیےہم مکمل پلان لےکرآرہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔