ویب ڈیسک: کرکٹ کے مداحوں کیلئے ایک ہی دن میں دوسری مایوس کن خبر، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے بعد ایشیا کپ بھی ملتوی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی 20 اگلے ماہ سری لنکا میں شیڈول تھا۔ ایشیا کپ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔
سری لنکن چیف ایگزیکٹو ایشلی ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال جون میں ایشیا کپ منعقد نہیں کیا جاسکتا۔ ایونٹ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ تک بھی ملتوی کرنا پڑسکتا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ایشا کپ کے التوا کے بارے میں ایشین کرکٹ کونسل جلد ہی باضابطہ اعلان کرے گی۔