ویکسین کے باعث کوئی پاکستانی حج سے محروم نہیں رہے گا

ویکسین کے باعث کوئی پاکستانی حج سے محروم نہیں رہے گا

اسلام آباد ( پبلک نیوز) سعودی حکومت کی جانب سے حج کے لیے کورونا ویکسین لگوانے کی شرط رکھی ہے جس پر پاکستانی حکام نے یقین دہانی کرا دی ہے کہ کوئی بھی پاکستانی ویکسین کے باعث حج سے باعث محروم نہیں رہے گا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سعودی عرب ایسٹرازینیکا اور فائزر کی شرط رکھی ہے۔ پاکستان کے پاس اس وقت ایسٹرازینیکا کی لاکھوں خوراکوں کا سٹاک ہے۔ اگلے ماہ دونوں ویکسینز کی لاکھوں مزید خوراکیں ملنے کی بھی توقع ہے۔

پاکستان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان عازمین حج بے فکر رہیں، وہ حج کر سکیں گے۔ مزید یہ بھی کہ 2021 کے لیے حج پالیسی اعلان کی توقع 27 مئی کو ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔