ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 26 تک جا پہنچی

ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 26 تک جا پہنچی
ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضہ کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اب تک اس مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26 تک جا پہنچی ہے۔ سرکاری ونیم سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت دو ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے 15، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 10 اور اوجہ ڈی سی ایل کی جانب سے 15 پانی کی ٹینکر کے ذریعے پیرکوہ کو پانی کی سپلائی کی جا رہی ہے۔ پیرکوہ سے 15 کلومیٹر دور او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ابھی تک زمینی پانی نکالنے کا کام شروع نہیں ہو سکا ہے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز صرف دعوئوں کی حد تک محدود ہے۔ خیال رہے کہ پیرکوہ 1974 سے لے کر آج تک ملک بھر میں گیس فراہم کرنیوالی تحصیل ہے لیکن اس کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے صرف دعوے کئے جا رہے ہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔