اسٹیٹ بینک نے شرح سود 8.75 فیصد کردی

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 8.75 فیصد کردی
کراچی ( پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے 2 ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود 150 بیسسز پوائنٹس بڑھا دیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود 8.75 فیصد کردی گئی۔ گزشتہ اجلاس کے بعد مہنگائی اور ادائیگیوں کا توازن خراب ہوا اور یہ توازن مقامی اور عالمی وجوہات کے سبب بڑھ رہا ہے۔ بلند درآمدی قیمتیں مہنگائی کو توقعات سے زائد بڑھا رہی ہیں جبکہ معاشی نمو کا منظرنامہ بہتر ہوا ہے۔ دوسری جانب مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کی سالانہ تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کردی گئی ہے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اگلے پانچ اجلاسوں کی تاریخیں جاری۔ منگل 14 دسمبر کو مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوگا۔ 24 جنوری 2022 کو بھی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ 8مارچ 2022 کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔19 اپریل 2022 کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ 10 جون 2022 کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کے اگلے چھ ماہ کا پیشگی کیلنڈر جون 2022 کے اجلاس کے وقت جاری کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔