کراچی ( پبلک نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی عوام کے لیے تباہی ہے۔ پی پی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں کیونکہ ہم روزگار دیتے ہیں۔ چھینتے نہیں ہیں اور گھر بناتے ہیں گراتے نہیں۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام سے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں۔ روزگار چھینا جا رہا ہے اور ان کے گھر بھی گرائے جا رہے ہیں۔ تیر کمان سے نکل چکا ہے۔ جدوجہد کے ذریعے سیلیکٹڈ کو گھر بھیجیں گ۔ آئی ایم ایف کی ڈیل نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت پر وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو مبارکباد بھی دی۔