ورلڈ کپ 2023: پلئینگ الیون فائنل ، آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان

ورلڈ کپ 2023: پلئینگ الیون فائنل ، آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان
لاہور: قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی پلئینگ الیون کے حوالے سے اہم میٹنگ ختم ہوگئی، آسٹریلیا کے خلاف قومی پلئینگ الیون کپتان اور کوچنگ اسٹاف نے فائنل کرلی۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو آسٹریلیا کے خلاف آرام کروائے جانے کا امکان ہے، شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان اور ٹیم مینجمنٹ نے شاداب خان کو آوٹ آف فارم ہونے پر آرام کا مشورہ دیا ہے، اسامہ میر کو شامل کرنے پر کپتان اور کوچنگ اسٹاف نے اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم ،امام الحق ،عبداللہ شفیق ،محمد رضوان پلئینگ الیون میں شامل ہیں ، سعود شکیل، افتخار احمد ،محمد نواز ،اسامہ میر بھی پلئینگ الیون میں شامل ہیں ، اس کے علاوہ حسن علی، حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔