خلا کی سیر کے بعد4 افراد بحفاظت زمین پر واپس آگئے

خلا کی سیر کے بعد4 افراد بحفاظت زمین پر واپس آگئے
فلوریڈا ( ویب ڈیسک ) ا نسانی تاریخ میں پہلی بار چار سویلین خلا باز تین روز تک خلا کی سیر کے بعد بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے، ایلون مسک کے سپیس ایکس کی طرف سے اس خلائی سیاحتی سفر کا آغاز کیا گیا تھا جسے انسانی تاریخ میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/DrSianProctor/status/1439404645349269504 تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کی طرف سے انسانی تاریخ میں پہلی بار ان چار سویلین افراد کو خلا میں بھیجا گیا تھا جنہوں نے تین روز تک سیر کی اور بحفاظت فلوریڈا میں سپیس ایکس کے کیپ کینویرل سپیس سٹیشن پر واپس لینڈ کیا۔ https://twitter.com/inspiration4x/status/1438716982564696065 اس سفر میں جانے والوں میں سیاہ اور سفید خلائی سوٹ میں ملبوس 38 سالہ اسحاق مین، 51 سالہ شیان پراکٹر ، 29 سالہ ہیلی آرسینو اور 42 سالہ کرس سیمبروسکی شامل ہیں، جس خلائی جہاز میں یہ سفر شروع ہوا تھا وہ فالکن 9 راکٹوں کی سیریز میں سے تھا اور اسے خلائی کیپسول کہا جاتا ہے۔ https://twitter.com/SpaceX/status/1439236535086288899 بزنس مین اسحاق مین نے اس خلائی سفر کیلئے سپیس ایکس کو 200 ملین ڈالر کی رقم ادا کی تھی اور اس میں باقی تین مسافروں کی نشستیں بھی شامل تھیں جنہیں اسحاق مین نے اپنا ہمسفر بنانے کا فیصلہ کیا تھا ، مشن میں کوئی پیشہ ور خلا باز سوار نہیں تھا۔

Watch Live Public News