وزیراعظم کے دل میں غریبوں کیلئے خاص احساس ہے

وزیراعظم کے دل میں غریبوں کیلئے خاص احساس ہے
اسلام آباد ( پبلک نیوز)وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دل میں غریبوں کیلئے خاص احساس ہے، پہلی بار حکومت خود محدود وسائل کے حامل افراد کے دروازے پر جائے گی۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکالا، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت گھر بنانے کیلئے بھی قرضہ دیا جائے گا، اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر 17 ہزار گھر بنا چکے ہیں، محدود وسائل رکھنے والے لاکھوں افراد کو گھر دیئے گئے، احساس پروگرام سے کئی مستحق خاندان مستفید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کم وسائل رکھنے والے افراد کو دیئے گئے قرضوں کی واپسی کی شرح 100 فیصد ہے، حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے فلاحی پروگراموں کو عوام میں بے حد پذیرائی ملی، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے راستے پر گامزن ہیں، پنجاب میں رواں سال کے آخر تک ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت حاصل ہو گی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ محدود وسائل رکھنے والے لاکھوں لوگوں کو قرض دیئے گئے،احساس پروگرام سے کئی مستحق خاندان مستفید ہوئے، دیئے گئے قرضوں کی واپسی کی شرح 100فیصد ہے، پروگرام کے ذریعے بہت سے خاندان مستفید ہوسکتے ہیں،کامیاب پروگرام میں گھربنانے کے لیے بھی قرض دیئے گئے۔

Watch Live Public News