پاکستان ارجنٹائن کو 12 جے ایف 17 طیارے بیچے گا

پاکستان ارجنٹائن کو 12 جے ایف 17 طیارے بیچے گا
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان ارجنٹائن کو 12 جے ایف 17 بلاک تھری جنگی طیارے فروخت کرے گا ، ارجنٹائن کی طرف سے امریکہ ، بھارت اور روس کو نظر انداز کرتے ہوئے اس خریداری کیلئے پاکستان کو ترجیح دی گئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان دفاعی شعبے میں بہت آگے نکل چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن ان جنگی طیاروں کے بدلے پاکستان کو 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز یعنی پاکستانی روپے میں 111 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد ادا کرے گا، ارجنٹائن کو جنگی طیاروں کی خریداری کیلئے امریکہ ، روس اور بھارت نے بھی پیشکش کی تھی لیکن اس نے ٹیکنالوجی کے اعلیٰ معیار اور ساکھ کو پرکھتے ہوئے پاکستان کو اس خریداری کیلئے منتخب کیا ہے۔ ارجنٹائن کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یہ رقم مختص کر دی گئی ہے، امید افزا بات یہ ہے کہ پاکستان مقامی طور پر چین کی مدد سے یہ جنگی طیارے تیار کر رہا ہے اور اس خریداری کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کے اس طیارے کے معیار کو عالمی طور پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔