اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد اب تحریک لبیک ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے ختم کر دے گی جبکہ حکومت کی طرف سے تمام مقدمات کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان اور تحریک لبیک کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد یہ بات طے پا گئی ہے کہ ہم آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدر ی کی قرارداد پیش کریں گے اور تحریک لبیک سارے ملک اور خاص طور پر مسجد رحمت اللعالمین میں دھرنا ختم کر دے گی۔https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1384306566279491589شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا ٗ جن لوگوں کے درمیان مقدمات درج ہیں جن میں فورتھ شیڈول والے بھی شامل ہیں ان تمام مقدمات کا خاتمہ کر دیا جائے گا ٗ اس پر تفصیلی بیان میں آج شام یا کل پریس کانفرنس کے ذریعے دوں گا۔