اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ سرکاری دورے پرتہران پہنچ گئے۔ امام خمینی انٹرنیشنل ائیر پورٹ تہران پر ایرانی وپاکستانی حکام نے وزیر خارجہ کا اسقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہایران کے صدر حسن روحانی، وزیر خارجہ جواد ظریف سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دو طرفہ تعاون، اقتصادی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئ " بارڈر مارکیٹس" کے قیام کے حوالے سے بھی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط متوقع جبکہ وزیر خارجہ کے دورہ ء ایران کے دوران پوائنٹ(مند-پشین) کا کھلنا متوقع ہے۔ مند-پشین بارڈر گزشتہ چار ماہ میں کھلنے والا دوسرا بارڈر پوائنٹ ہو گا۔
وزیر خارجہ ایرانی قیادت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ وزرائے خارجہ کا افغان امن عمل اور امریکی انخلاء کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔
وزیر خارجہ تہران میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی کریں گے۔