لاہور (پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے ماس ٹرانزٹ اور شہر کے اندر چلنے والی ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم کر دی ہے۔ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے پابندی کے خاتمہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عوام کی سہولت کے لیے کل سے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین چلنا شروع ہو جائے گی۔ یہ فیصلہ عوام کی سفری مشکلات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔