الائچی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں سود مند

الائچی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں سود مند
لاہور (ویب ڈیسک ) کیا آپ جانتے ہیں کہ الائچی سے آپ کو بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں؟ الائچی خوش ذائقہ ہونے کیساتھ ساتھ انسانی صحت کے حوالے سے بھی بے حد مفید ہے ۔ یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرنے میں بھی بہت فائدہ مند ہے۔ آج کل بڑھتی ہوئی بیماریوں میں بلڈ پریشر کا بھی شمار ہوتا ہے۔اس کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے متعدد ادویات کا استعمال کرنا پڑتا ہے، جو کے ایک مشکل عمل ہے۔ مگر اس کے ساتھ گھریلوں ٹوٹکوں کو بھی ساتھ ساتھ استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ آپ کو کچن میں الائچی آسانی سے مل جائے گی. چائے میں استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ الائچی کا استعمال بہت سی سبزیوں میں کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ نے سوچا ہے کہ ایک چھوٹی الائچی آپ کو کئی بیماریوں سے دور رکھتی ہے۔ الائچی بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کے لیے اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرنے میں بھی بہت فائدہ مند ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں الائچی کے دیگر فوائد کیا ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ الائچی میں کاربوہائیڈریٹس، غذائی ریشہ، کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن اور فاسفورس جیسی معدنیات پائی جاتی ہیں۔ ایسے میں ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد اسے اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں۔ دراصل کیلشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم جیسے معدنیات بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔ الائچی کھانے سے اور بھی بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ جیسے الائچی کا استعمال میٹابولزم کو تیز کرنے میں بھی بہت فائدہ مند ہے۔ یہ قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے بھی مفید ہے ۔ الائچی کھانے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ یعنی اسے کھانے سے آپ کے جسم میں کولیسٹرول کنٹرول رہتا ہے۔ اور جن لوگوں کو وقت پر نیند نہیں آتی یا انہیں نیند کی کمی کا مسئلہ ہوتا ہے تو انہیں الائچی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔ الائچی ماؤتھ فریشنر کا بھی کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ الائچی کے بیجوں کو براہ راست چبا کربھی کھا سکتے ہیں۔ آپ کسی بھی کھانے میں الائچی کھا سکتے ہیں۔ اس سے کھانے کا ذائقہ بھی بڑھے گا۔اور آپکی صحت بھی متوازن رہے گی ۔تو اسے آج سے ہی اپنی خوراک میں شامل کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔