اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب تھے، فواد چوہدری

اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب تھے، فواد چوہدری
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جنرل فیض حمید کو اگلا آرمی چیف لگا نے کا نہیں سوچا تھا، عمران خان اتنی لمبی پلاننگ نہیں کرتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو آج حکومت میں ہوتے ، گزشتہ کئی ماہ سے تعلقات خراب تھے، ہم نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنے کی بہت کوشش کی. انہوں نے اس موقع پر ایک شعر بھی پڑھا، وقت کرتا ہے پرورش برسوں؛ حادثہ ایک دم نہیں ہوتا. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سازشی آدمی نہیں ہیں نہ ہی اس میں اتنی صلاحیت ہے کہ سازش کرے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔