لاہور: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک کانسٹیبل شہید، دوسرا زخمی

لاہور: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک کانسٹیبل شہید، دوسرا زخمی
کیپشن: لاہور: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک کانسٹیبل شہید، دوسرا زخمی

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

مقابلے میں کانسٹیبل عمران حیدر شہید جبکہ کانسٹیبل دلدار شدید زخمی ہوئے ہیں  جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا باغبانپورہ میں ڈاکوؤں سے مقابلہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل کے لئے حرف  عقیدت،وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہید کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت   کی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ  شہید کانسٹیبل عمران حیدر نے  پنجاب پولیس کا سر فخر سے بلند کیا،فرض کی ادائیگی میں جان قربان کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی  کانسٹیبل دلدار کو بہترین  طبی امداد مہیا کرنے کی ہدایت کردی۔

Watch Live Public News