علی ناصر رضوی ضمنی الیکشن کے بعد آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھالیں گے

علی ناصر رضوی ضمنی الیکشن کے بعد آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھالیں گے
کیپشن: Ali Nasir Rizvi will take charge of IG Islamabad after the by-election

ویب ڈیسک: آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ حل ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق  علی ناصر رضوی 21 اپریل کے ضمنی الیکشن کے بعد آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھال لیں گے۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز کو جلد ریلیو کر دیا جائے گا۔ نئے ڈی آئی جی آپریشنز کیلئے ایاز سلیم اور محمد فیصل کےناموں پر غور جاری ہے۔

یاد رہے کہ علی ناصر رضوی کی آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔ اس وقت اسلام آباد میں تعینات 3 ڈی آئی جی علی ناصر رضوی سے سینئر ہیں۔

نئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے لیے شہزادبخاری ،فیصل کامران ،ایاز سلیم اور خالد ہمدانی کے ناموں پر بھی غور جاری ہے۔

Watch Live Public News