ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے فلسطین کے سفیر کی بلاول ہاؤس آمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی کے درمیان پاک فلسطین تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور یاسرعرفات کی یادگار تصاویر کا فریم بھی پیش کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے مسجد اقصی کی یادگار تصویر اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی سفیر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ کے معاملے پر اہلیان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی وہ تاریخ رقم کی ہے کہ پوری انسانیت کا سرشرم سے جھک گیا ہے۔ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پورا پاکستان ایک ہے، ہمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے فلسطینی سفیر کی ملاقات کے موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔