پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے کوچز کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے کوچز کا اعلان کر دیا
لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے آج 266 میچز پر مشتمل ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لیے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں 42 ٹیموں کے کوچز کا اعلان کیا ہے۔ یہ تقرریاں مکمل طور پر پرفارمنس کے عمل کا جائزہ لینے کے بعد کی گئیں ہیں، متعدد کوچز جن کی کارکردگی اطمینان بخش تھی انہیں ترقی سے نوازا گیا ہے جبکہ کچھ کوچز کو مختلف سطحوں پر ہیڈ کوچنگ کی ذمہ داریاں دی گئیں ہیں۔ کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے متعین کردہ ضوابط میں 'ٹیم کو جیت کے لیے تیار کرنا' اور 'کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا' شامل ہیں۔ 2020-21 کے سیزن میں خیبر پختونخوا کو تینوں ٹائٹل قائد اعظم ٹرافی، نیشنل ٹی 20 کپ اور پاکستان کپ میں جیت میں کردار ادا کرنے والے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو سنٹرل پنجاب کی فرسٹ الیون کے کوچنگ اسٹاف کی قیادت سونپی گئی ہے۔ اس کے ساتھ سابق پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹر اکرم رضا اور ہمایوں فرحت شامل ہیں دونوں کو سنٹرل پنجاب کے سیکنڈ الیون کوچنگ سیٹ اپ سے فرسٹ الیون میں بطور اسسٹنٹ اور فیلڈنگ کوچز ترقی دی گئی۔ گزشتہ سیزن میں سنٹرل پنجاب فرسٹ الیون کی کوچنگ کرنے والے شاہد انور کو سدرن پنجاب فرسٹ الیون کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ اعزاز چیمہ اور عرفان فاضل اسسٹنٹ اور فیلڈنگ کوچ کے طور پر شامل ہیں۔ ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لیے عبدالرحمن سدرن پنجاب کوچنگ سٹاف کی سربراہی کے بعد خیبر پختونخوا ہ کی ٹیم کی کوچنگ کریں گئے۔ اُن کے ساتھ تجربہ کار کوچ رفعت اللہ مہمند اور محمد صدیق ا معاون اور فیلڈنگ کوچ کے طور پر شامل ہیں۔ اعجاز احمد جونیئر کو ناردرن فرسٹ الیون ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ سابق بین الاقوامی بیٹسمین اعجازجنہوں نے 13000 سے زائد رنز بنائے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں 171 شکار کیے ہیں۔ ان کے ساتھ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سمیع اللہ نیازی شامل ہیں جو گزشتہ سیزن میں سنٹرل پنجاب فرسٹ الیون کے اسسٹنٹ کوچ تھے اور فہد اکرم جو گزشتہ سیزن میں کرکٹ ایسوسی ایشن کی انڈر 19 ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اب انہیں ناردرن فرسٹ الیون میں فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان کے سابق بیٹسمین باسط علی اور فیصل اقبال سندھ اور بلوچستان فرسٹ الیون ٹیموں کے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنے کام کو جاری رکھیں گے۔ سندھ میں محمد مسرور نے اقبال امام کی جگہ اسسٹنٹ کوچ اور حنیف ملک گزشتہ سیزن میں سندھ انڈر 19 کے اسسٹنٹ کوچ رہے ہیں،اب وہ فرسٹ الیون ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ بلوچستان کے اسسٹنٹ کوچ اور جنوبی پنجاب کے U19 اور U16 کے ہیڈ کوچ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیے جائیں گئے۔ حسین کھوسہ بلوچستان فرسٹ الیون کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر برقرار رہیں گے۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کوچنگ کے سربراہ گرانٹ بریڈ برن نے جانچ کے عمل کی نگرانی کی، جس کے بعد انہوں نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کو اپنی سفارشات پیش کیں جسے چیف ایگزیکٹو نے منظور کیا۔ گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے کوچز کی کارکردگی کو مسلسل بہتر بناتے رہیں تاکہ وہ ہر طرح کے ماحول میں خود کو ثابت کرسکیں۔ اس سے نہ صرف ہما رے کوچنگ اسٹاف کی تعداد کو بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ ایک سے زیادہ کوچز سے سیکھ کر مضبوط اورخود پرا نحصار کرنے والے کھلاڑی بھی تیار ہوں گے جو اپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل سے مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عبدالرزاق نے بطور ہیڈ کوچ شاندار ڈیبیو سیزن کیا تھا اور اسی لیے ان سے کہا گیا ہے وہ سنٹرل پنجاب کی جانب سے کوچنگ کی قیادت کریں۔ یہ اقدام رزاق کے لیے نئے چیلنج لے کر آئے گا اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ یہ کر سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد انور اور عبدالرحمان کو مقرر کرنے کے فیصلے کے پیچھے یہی وجہ کارفرما ہے کہ وہ دونوں تجربہ کار ہیں۔ شاہد نے سدرن پنجاب اور خیبر پختونخوا کی کوچنگ کی ذمہ داری ادا کی ہے جبکہ رحمان کی کوچنگ میں سدرن پنجاب نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل کھیلا۔ باسط علی اور فیصل اقبال نے گزشتہ سیزن میں پہلی بار فرسٹ الیون ٹیموں کی کوچنگ کی اور انہیں سندھ اور بلوچستان کے ساتھ ایک اور سیزن میں مقرر کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی ٹیموں کو مزید مضبوط بنا سکیں۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ میں کوچ مقرر ہونے والے سبھی لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2021-22 دلچسپ اور ایکشن سے بھرپور ہو گا۔ انہوں نے کہا یہ تمام تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر کی گئیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سے کوچزنے سیزن 21-2020 میں اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر پروموشن حاصل کیے ہیں۔ یہ طریقہ کار کوچز کو ٹاپ لیول تک جانے کا راستہ فراہم کرتا ہے اور اس سے ہم کوچنگ کا بہترین مہیا کرنے کی پوزیشن میں ہونگے۔ اس سال، ڈومیسٹک سطح پر کوچز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جس میں ہر کرکٹ ایسوسی ایشن دو U19 اور U16 ٹیمیں میدان میں اتارے گی۔ یہ اقدام سابق کرکٹرز کے لیے مواقع پیدا کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب ہم نے 93 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹیموں کے لیے کوچز مقرر کیے۔ کوچنگ کا کردار ادا کرتے ہوئے ک وہ کھیل سے منسلک رہیں گے اور ہمارے سابق کرکٹر ز کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہونگے۔ ٹاپ لیول پر ہم نے اپنے کوچز کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے لیے فرسٹ الیون کوچنگ پینل کو تبدیل کر دیا ہے۔ ہم نے پچھلے سال اعادہ کیا تھا کہ پی سی بی اعجاز احمد جونیئر کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھاتا رہے گا۔اعجاز کوفرسٹ الیون کوچنگ سیٹ اپ میں واپس لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ یہ تبدیلیاں کرکٹ کے معیار کو مزید بلند کریں گی اور ہم اپنے کوچزکے پول کو بڑھاتے اور مضبوط کرتے رہیں گے۔ کرکٹ ایسوسی ایشن کوچز (ڈومیسٹک سیزن2021-22) بلوچستان۔ فرسٹ الیون - فیصل اقبال (ہیڈ کوچ)، مقرر کیا جائے گا(اسسٹنٹ کوچ)، حسین کھوسہ (فیلڈنگ کوچ) سکینڈ الیون - حبیب بلوچ (ہیڈ کوچ)، شعیب خان (اسسٹنٹ کوچ) انڈر 19 ریڈ - اسلم شیخ (ہیڈ کوچ)، مظہر دیناری (اسسٹنٹ کوچ) انڈر 19 بلیو- حسین کھوسہ (ہیڈ کوچ)، عقیل بلوچ (اسسٹنٹ کوچ) U16 ریڈ - راج ہنس (ہیڈ کوچ)، شیر حسن جوگازئی (اسسٹنٹ کوچ) U16 بلیو - شعیب خان (ہیڈ کوچ)، قمر دین (اسسٹنٹ کوچ) U13 - امان اللہ دہپال (ہیڈ کوچ)، برکت علی (اسسٹنٹ کوچ) سنٹرل پنجاب۔ فرسٹ الیون - عبدالرزاق (ہیڈ کوچ)، اکرم رضا (اسسٹنٹ کوچ)، ہمایوں فرحت (فیلڈنگ کوچ) سکینڈ الیون - وسیم حیدر (ہیڈ کوچ)، عامر سجاد (اسسٹنٹ کوچ) انڈر 19 ریڈ - ہمایوں فرحت (ہیڈ کوچ)، خرم شہزاد (اسسٹنٹ کوچ) انڈر 19 بلیو - محمد اشرف (ہیڈ کوچ)، اشرف علی (اسسٹنٹ کوچ) U16 ریڈ - محمد اشرف (ہیڈ کوچ)، انتخاب عالم (اسسٹنٹ کوچ) U16 بلیو - ہمایوں فرحت (ہیڈ کوچ)، منصور امجد (اسسٹنٹ کوچ) U13 - خرم شہزاد (ہیڈ کوچ)، فیصل خان (اسسٹنٹ کوچ) خیبر پختونخوا۔ فرسٹ الیون - عبدالرحمان (ہیڈ کوچ)، رفعت اللہ مہمند (اسسٹنٹ کوچ)، محمد صدیق (فیلڈنگ کوچ) سکینڈ الیون - آفتاب خان (ہیڈ کوچ)، محمد اسلم قریشی (اسسٹنٹ کوچ) انڈر 19 ریڈ - ثاقب فقیر (ہیڈ کوچ)، محمد صدیق (اسسٹنٹ کوچ) انڈر 19 بلیو - ساجد شاہ (ہیڈ کوچ)، شعیب خان (اسسٹنٹ کوچ) U16 ریڈ - محمد صدیق (ہیڈ کوچ)، ثاقب فقیر (اسسٹنٹ کوچ) U16 بلیو - جمال الدین (ہیڈ کوچ)، وقار احمد (اسسٹنٹ کوچ) U13 - وقار احمد (ہیڈ کوچ)، احمد سید (اسسٹنٹ کوچ) ناردرن۔ فرسٹ الیون - اعجاز احمد جونیئر (ہیڈ کوچ)، سمیع اللہ نیازی (اسسٹنٹ کوچ)، فہد اکرم (فیلڈنگ کوچ) سکینڈ الیون - فہد مسعود (ہیڈ کوچ)، آفاق رحیم (اسسٹنٹ کوچ) انڈر 19 ریڈ - حافظ مجید (ہیڈ کوچ)، فہد اکرم (اسسٹنٹ کوچ) انڈر 19 بلیو - کامران خان (ہیڈ کوچ)، جواد حمید حق (اسسٹنٹ کوچ) U16 ریڈ - سعید انور جونیئر (ہیڈ کوچ)، طاہر محمود (اسسٹنٹ کوچ) U16 بلیو - راحیل مجید (ہیڈ کوچ)، حافظ مجید (اسسٹنٹ کوچ) U13 - مجاہد حمید (ہیڈ کوچ)، حسیب اعظم (اسسٹنٹ کوچ) سندھ فرسٹ الیون - باسط علی (ہیڈ کوچ)، محمد مسرور (اسسٹنٹ کوچ)، حنیف ملک (فیلڈنگ کوچ) سکینڈ الیون - غلام علی انصاری (ہیڈ کوچ)، ظفر اقبال (اسسٹنٹ کوچ) انڈر 19 ریڈ - اعظم خان (ہیڈ کوچ)، حنیف ملک (اسسٹنٹ کوچ) انڈر 19 بلیو - طاہر محمود (ہیڈ کوچ)، سید محتشم علی (اسسٹنٹ کوچ) U16 ریڈ - ظفر اقبال (ہیڈ کوچ)، عاصم رضوی (اسسٹنٹ کوچ) U16 بلیو - سعید بن ناصر (ہیڈ کوچ)، نعیم طیب (اسسٹنٹ کوچ) U13 - رضوان قریشی (ہیڈ کوچ)، عابد علی قریشی (اسسٹنٹ کوچ) سدرن پنجاب۔ فرسٹ الیون - شاہد انور (ہیڈ کوچ)، اعزاز چیمہ (اسسٹنٹ کوچ)، عرفان فاضل (فیلڈنگ کوچ) سکینڈ الیون - سید اقبال امام (ہیڈ کوچ)، ظہور الٰہی (اسسٹنٹ کوچ) انڈر 19 ریڈ - بلال احمد (ہیڈ کوچ)، اظہر شفیق (اسسٹنٹ کوچ) U19 بلیو - (ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا)، عرفان فاضل (اسسٹنٹ کوچ) U16 ریڈ - ذوالفقار بابر (ہیڈ کوچ)، ریحان رفیق (اسسٹنٹ کوچ) U16 بلیو - (ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا)، بلال احمد (اسسٹنٹ کوچ) U13 - مسعود انوار (ہیڈ کوچ)، عامر عطا (اسسٹنٹ کوچ)

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔