واٹس ایپ کا نیا فیچر کون سا ہے؟

واٹس ایپ کا نیا فیچر کون سا ہے؟
ویب ڈیسک: واٹس ایپ سے کون واقف نہیں۔ دنیا بھر میں میسجنگ کے لیے جانی پہچانی اس ایپلی کیشن پر آئے روز کچھ نہ کچھ نیا سامنے آ رہا ہوتا ہے۔ اب انتظامیہ نے ایک اور نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیچر بنیادی طور پر واٹس ایپ پر لگائے جانے والے سٹیٹس سے متعلق ہے۔ جی ہاں! آپ اپنے واٹس ایپ پر 24 گھنٹوں تک موجود رہنے والا جو بھی سٹیٹس لگاتے ہیں اس کو محض پروفائل پکچر پر کلک کرتے ہوئے بھی اب دیکھا جا سکے گا۔ واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر باقاعدگی سے نظر رکھنے والی ٹیکنالوجی ویب سائٹ وے بیٹا انفو نے بتایا ہے کہ گوگل پلے بیٹا پروگرام میں واٹس ایپ کی جانب سے بہت نیا فیچر لانچ کیا جانے والا ہے۔ واٹس ایپ کے فیچرز جن میں وائس میسجز پلے بیک اسپیڈ، ملٹی ڈیوائس لاگ ان، آرکائیو اور دیگر اہم فیچرز شامل ہیں جو بھی کپمنی انتظامیہ بہتر کرنے میں مصروف ہے۔ نئے فیچر کے تحت آپ کسی بھی صارف کی چیٹ کے ساتھ نظر آنے والی پروفائل پر موجود تصویر کو کلک کر کے اس کے واٹس ایپ کے سٹیٹس دیکھ سکیں گے۔ جب آپ کلک کریں گے تو آپ کو فیس بک کی طرح دو آپشن نظر آئیں گے؛ سٹیٹس اپڈیٹ اور پروفائل پکچر۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔