لاہور: (ویب ڈیسک ) واٹس ایپ صارفین اب میسج کے ساتھ ساتھ میڈیا فائلز کے کیپشن میسج کو بھی ایڈٹ کرسکیں گے۔ واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال مئی میں ایک فیچر متعارف کرایا تھا جس کے بعد کسی بھی میسج کو ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہی تھی۔ کسی میسج کو ایڈٹ کرنے کیلئے صارفین کے پاس 15 منٹ کا وقت ہوتا ہے۔تاہم اس وقت تک صرف ٹیکسٹ میسج کو ایڈٹ کیا جا سکتا تھا،فوٹوز، آڈیوز یا ویڈیوز کے کیپشن ایڈٹ نہیں کیے جا سکتے تھے۔ واٹس ایپ کی جانب سے نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے کہ جس کی مدد سے اب میڈیا فائلز کے کیپشن میسج کو بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ آئندہ چند دن میں یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔اس فیچر کے تحت تصاویر ، ویڈیوز اور ڈیوز کے کیپشن کو 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کیا جا سکے گا۔